جمرود میں پاکستان تحریک انصاف کہ جانب یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے منائی گئی،جگہ جگہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

0 81

جمرود(نمائندہ خصوصی)ریلی جمرود ایجوکیشن آفس سے ہوتے ہوئے پاک افغان شاہراہ پر جمرود بازار باب خیبر تک گئی جسکی سربراہی تحریک انصاف کے رہنما امیر محمد خان کر رہے تھے۔
اس موقع پر حاجی جمال آفرید ی،عامر خان،نسبت علی،آئی ایس ایف کے عثمان علی آفریدی،نبی جان اور آئی ایس ایف کارکنوں سمیت طلباء نے بھی شرکت کی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء و سابقہ امیدوار امیر محمد خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور کشمیر حاصل ہونے تک قبائل کا ایک ایک بچہ لڑ کرانڈیا کے بزدلانہ ارادے ناکام بنائنگے، انھوں نے کہا کہ بھارت حکومت و فوج نے 70 سالوں سے کشمیری عوام پر مظالم کر رہے ہیں جبکہ گذشتہ سال 5 اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں ظلم و بر بریت کا نیا سلسلہ شروع کیا،انکا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے 1948 میں بھی کشمیر کے مسلئے پر جہاد کا اعلان کر کے وہاں بھارتی حکومت کو سبق سیکھایا تھا اور آج بھی کشمیری عوام کے حقوق اور آزادی کیلئے تیار ہیں امیر محمد خان نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مزید وقت ضائع کئے بغیرعالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیری عوام کے جدوجہد کی حمایت کر کے عوام کی خواہش کے مطابق آزادی دلا کر سکون کی زندگی بسرنے دے جائے،دوسری جانب کوکی خیل قوم کے سرکردہ مشران ملک اسرار اللہ،ملک صلاح الدین،سید کبیر،ملک پروریز وغیرہ نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکال کر مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی اور کشمیر مسلئے کے منصفانہ حل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Facebook Comments