جمرود شاکس کے رہائشیوں کا آپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،

0 98

ضلع خیبر(جنرل رپورٹ): حکومت شاہ کس میں ہمارے جائیداد پر لگایا گیا سیکشن فور فورا ہٹائے،یہ ظالمانہ اقدام ہے۔تپہ کھٹیا خیل دلدار خیل کا مطالبہ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمرود شاہ کس تپہ کھٹیا خیل دلدار خیل کے مشران فضل اکبر،خان اکبر،صفت خان اور حسن خان و دیگر نے کہا کہ شاہ کس لیویز سنٹر سے ملحقہ زمین ہماری ملکیت ہے اور 1960 سے یہ زمین ہمارے نام پر ہے انھوں نے کہا کہ فورسز کا رہائشی علاقہ پر سیکشن فور کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے کیونکہ یہاں 3 سو زائد خاندان آباد ہے انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا ذاتی ملکیت ہے اور کسی صورت اس زمین پر کسی کو قابض نہیں ہونے دینگے انکا مزید کہا کہ ظالم حکومت نے حیات آباد کی زمینیں ہڑپ کر لیے ہیں بعد میں جبہ کے زمینوں سے بھی بےدخل کیا اب شاکس میں بے گھر کیا جا رہا ہے ہم کسی بھی قیمت اپنے ابا اجداد کی جائیداد حکومت کے حوالہ نہیں کرینگے۔انہوں نے بالا حکام صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،چیف آف ارمی سٹاف،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعلی پختونخواہ، کور کمانڈر پشاور سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments