جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تیاریاں مکمل۔

0 102

مظفرآباد(صباح نیوز): جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تیاریاں مکمل ،
تقریب آج بینک روڈ شاپنگ پلازہ کے احاطہ میں منعقد ہوگی ،تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹرخالد محمود ہوں گے۔
تقریب صبح دس بجے شروع ہوگی ،تقریب سے قبل ایک بڑی ریلی صبح نو بجے نکالی جائے گی ،ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود ،نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،امیر ضلع سید ارشد حسین بخاری کرینگے ۔ریلی بینک روڈ ، گیلانی چوک سے ہوتے ہوئے سنٹرل پریس کلب کے سامنے اختتامی پذیر ہوگی۔
یلی کے بعد احاطہ شاپینگ پلازہ میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوگی ۔تقریب میں ضلع مظفرآبادکے امرء کی قیادت میں قافلے پہنچیں گے ۔تقریب میں ہزاروں افراد اپنی شرکت کرکے اُس پار کے مظلوم محکوم کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیں گے آپ تنہاء نہیں بلکہ پوری آزادی کشمیر اور پاکستان کی قوم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ مودی سرکارنے پوری دنیا کا امن دائو پر لگا رکھا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکمرانوں نے مذہبی جنونیت اور جنگی فضا پیدا کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔جواب دنیا پر بے نقاب ہوچکا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے اندر10لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج نے نظام زندگی مفلوج کررکھا ہے ،نہتے کشمیری عوام پر تسلیم شدہ حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں سنگین ترین ریاستی جبر وتشدد کا استعمال کیا جارہا ہے ،مقامی نوجوانوں کا بھارتی بربربیت اور جبر کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونا کوئی انہونی بات نہیں مگر بھارتی حکمران مذموم سیاسی مقاصد کے لیے آئے روز نت نئے کہانیاں داغ رہا ہے ۔
دنیا بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جماعت اسلامی اُس پار کے مظلوم محکوم بھائیوں کی آواز بن چکی ہے اور آواز بن کررہے گی بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کرے گی اور اُس وقت تک بے نقاب کرتی رہے گی جب تک کشمیریوں کا اُن کاپیدائشی حق حق خودارادایت نہیں مل سکتا۔آج ضلع مظفرآباد کے تمام غیور بھائی اُس پار کے بہن بھائیوں ،بزرگوں ،نوجواں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے باہر نکلیں گے اور بھارت کا مکرہ چہرہ دنیا بھرکو دکھائیں گے۔

Facebook Comments