جماعت اسلامی کی گلبہار پارک میں اوپن ائیرجیم کلب کی کھولنے کی مخالفت

0 57

پشاور(سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی لیبرونگ ضلع پشاور کے صدر رضوان صراف نے گلبہار پارک میں اوپن ائیرجیم کلب کھولنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ اہل علاقہ کے مسائل میں مزید پریشانی کا باعث بنے گا اور اہلیان گلبہار اس جیم کلب کو کھولنے کی اجازت کبھی بھی نہیں دینگے۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے چونکہ جیم کلب سے اہل علاقہ اور خصوصاً خواتین اور چھوٹی بچیوں کےلئے وہاں سے گزرنا محال ہو جائیگا ۔ اوپن ائیر جیم کلب میں لڑکے نیم برہنہ ہوکر شوروغوغا کرتے ہوئے علاقہ مکینوں اور خواتین کے لئے درسر بنے رہیں گے ۔ پارک کے سامنے گھروں کی کھڑکیاں کھولنا ممکن نہ ہوگا فارغ اور بے روزگار لڑکوں کی اُچھل کود سے ایک بے معنی طوفان بدتمیزی برپا ہوگا اور اہل علاقہ کی زندگی اجیرن ہوجائے گی حکومت کو ایسے بے مقصد کاموں کی بجائے سیوریج ، ڈرینج ، سٹریٹ لائٹس اور کھلے مین ہولز جیسے سنجیدہ عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ علاقہ مکینوں میں اس فیصلے سے شدید اشتعال اور غم وغصہ پایا جاتا ہے حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے جیم کلب کھولنے سے احتراز برتنا چاہئے تاکہ امن وامان کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہونے پائے ۔

Facebook Comments