جماعت اسلامی خیبر کے ذمہ داران کی وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری جناب شہاب علی شاہ صاحب سے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات

0 101

پشاور(جنرل رپورٹ) گزشتہ روز وزیر اعلیٰ KP کے دورہ باڑہ کے دوران جماعت اسلامی خیبر نے MPA کی جانب سے جس یقین دھانی پر احتجاج منسوخ کیا تھا، آج اس سلسلے میں جماعت اسلامی خیبر کے ذمہ داران کی وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری جناب شہاب علی شاہ صاحب سے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات ہوئی، جس میں جماعت کے قائدین نے علاقے کے مطالبات ان کے سامنے رکھے ۔
جس میں سے چند مطالبات کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
باڑہ کے مسمار شدہ سکولوں کی تعمیر پر اس ماہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔
باڑہ بٹہ تل روڈ کی تعمیر کیلیے سروے اور تخمینہ لگا کر کام کا آغاز کررہے ہیں
باڑہ بازار کیلئے سولر پلانٹ لگا کر بجلی کا مسئلہ حل کر رہنگے۔
حیات آباد گیٹ کیلئےطریقہ کار اور منصوبہ بندی کر رہے ہیں
ہر متاثرہ گھر کا لازمی سروے کرینگے اور چیک جاری کرینگے
اکاخیل اور سپاہ کے درمیان دریائے باڑہ پر علم گوادر کے مقام پر پل کی تعمیر کررہے ہیں
اس کے علاوہ دیگر جیتنے بھی مسائل اور مطالبات ہیں اس پر بھی وزیراعلی کے ساتھ مشاورت کر کے جلد ازجلد اعلان کرینگے اور جماعت اسلامی کو شامل مشورہ رکھیں گے
وفد میں ایم پی اے شفیق آفریدی، ڈی سی خیبر محمد اسلم وزیر، جماعت اسلامی ضلع کے امیر محمد رفیق آفریدی، نائب امیر شاہ فیصل آفریدی، باڑہ کے امیر سلطان اکبر آفریدی، خان ولی آفریدی، صابر خان، قاضی مومن، پی ٹی آئی کے محمد زبیر آفریدی شامل تھے۔

Facebook Comments