تھانہ شبقدر کی حدود میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری۔

ہوائی فائرنگ سے چھوٹے بچوں خواتین سکول کالج کے طلباء و طالبات میں خوف و ہراس۔

0 152

شبقدر(بیورو رپورٹ) تھانہ شبقدر کی حدود میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ۔ شام ہوتے ہی کلاشنکوفوں مختلف بندوقوں کی فائرنگ شروع ہو کر رات گئے تک جاری ہوائی فائرنگ سے چھوٹے بچوں خواتین سکول کالج کے طلباء و طالبات میں خوف و ہراس پھیلنے کیساتھ پڑھائی اور آرام میں حلل پڑتا ہیں روزانہ کی بنیاد پر ہوائی فائرنگ سے امراض قلب اور دیگر امراض میں مبتلا افراد اور مساجد دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام کو بھی درس و تدریس کے وقت سخت مشکلات اور تکلیفات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں خواتین بیماروں معمر افراد علماء کرام کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو بد دعائیں شبقدر تھانہ کی حدود میں ہوائی فائرنگ ایک فیشن بن گیا ہے لعنتی فیشن ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہیں کہ پولیس روزانہ ہوائی فائرنگ کی آوازیں سن رہی ہیں اور عرصہ دراز سے ہوائی فائرنگ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے عوامی سماجی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ شبقدر پولیس ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے کوئی کاروائی نہیں کرتی اور کلاشنکوفوں اور مختلف قسم کے بندوقوں کو پٹاخے کہہ کر عوام کو اللہ پاک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں علاقہ عوام اور سماجی شخصیات نے پولیس کے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ شبقدر کی حدود میں ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ علاقہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Facebook Comments