بھکاریوں نے حیات آباد میں دوبارہ اپنے ڈیرے جما دیئے

0 114

پشاور(جنرل رپورٹ)بھکاریوں نے حیات آباد میں دوبارہ اپنے ڈیرے جما دیئے یہاں کے تمام مارکیٹس ،پارکس،ہسپتالوں میں ان بھکاریوں نے یہاں کے مکینوں اور باہر سے آنے والوں لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابقہ ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ قبل ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر ان بھکاریوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوا تھا جو کافی حد تک کامیاب بھی ہو تھا مگر بعد میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے اپنی روایتی نااہلی اور سستی کی وجہ اس آپریشن کو ناکام بنا دیا جس کا سارہ خمیازہ اب حیات آباد کے مکینوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے عمران خان سالارزئی نے وزیر اعلی کے پی کے محمود خان، ڈپٹی کمشنر پشاور سے اس آپریشن کو ناکام بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے اور اس آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کی استدعا کی۔

Facebook Comments