بِلاضرورت اور کم تکلیف میں دردوں کی دوائیوں سے پرہیز کریں۔لکیر کے فقیر نہ بنیں،انگریزی ادویات دھڑادھڑ استعمال نہ کریں۔ ہمیشہ کے نُقصان سے بچیں۔

0 199

آپ دردوں اور بُخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دیکر پئیں. اجوائن سے ہومیوپیتھک دوائی بیلاڈونا بنتی ہے جو بُخاروں کی مُجرب دوائی ہے ۔
مقامی خودرو پودے شماکے کو پانی میں جوش دیکر پیا کریں ۔
اگر درد ہمیشہ رہے تو ادرک ، لہسن ، کالی مرچ کو سالن میں ڈبل ، ٹرپل کرلیں ۔
کچی ہلدی کو جوش دیکر پیاکریں ۔
دردوں کیلئے سورنجانِ شیریں پیس کر دودھ سے لیا کریں ۔
اپنے دُشمن نہ بنیں.
آپ نے ٹی وی پر پیناڈول کا اشتہار دیکھا ہوگا جس میں کہتے ہیں کہ سردرد میں دو گولیاں پیناڈول لیں تو ایسا بالکل نہ کریں. یہ ایک ہزار ملی گرام بنتی ہے جبکہ آپ کا سردرد صرف بھاپ لینے سے بھی ٹھیک ہوسکتا ہے ۔
جسمانی درد تھکاوٹ کیوجہ سے ہوا ہے تو جی بھر کر آرام کریں ۔خالی پیٹ دردوں کی کوئی دوائی نہ لیں.
بچّوں کو لگاتار کیل پول ، پیڈرال یا بروفین شربت نہ پلائیں.
بچّوں اور بڑوں کی زیادہ بیماریاں ناک بند ہونے کیوجہ سے ہوتی ہیں تو ایسے میں گرم بھاپ دیاکریں ، جوشاندہ اور توت سیاہ شربت پلایا کریں ۔سبز قہوہ ، ادرک اور شہد ملا کر پلایا کریں ۔۔
لکیر کے فقیر نہ بنیں. ذرا سی تکلیف کی صورت میں اتنی نُقصان دہ انگریزی ادویات دھڑادھڑ استعمال نہ کریں۔ ہمیشہ کے نُقصان سے بچیں ۔گُردوں ، دِل اور جگر کو تباہ ہونے سے بچائیں اور اس پیغام کو مفادِعامہ کی خاطر زیادہ سے زیادہ شئیر کریں. شُکریہ ۔

Facebook Comments