بنگلا دیش کیخلاف سیریز کیلیے جونیئر اور سینئرز کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے، قومی کپتان

0 171

بابراعظم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے انتخاب میں میرا بھی ان پٹ شامل ہے۔
اہور میں چیف سلیکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئںٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا میں جونیئر پلیئرز لے کر گئے تھے، اس لئے وہاں ہارے، سینئرز کو واپس لے کر آئے ہیں، میری رائے میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے جونیئر اور سینئرز کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کرتا آ رہا ہے، آسٹریلیا کے دوران میں بھی اس نے اچھی پرفارمنس دکھائی، ہمیں لگا کہ اس کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اور وہ ہمارے لیے اور ٹیم کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

Facebook Comments