بلڈ پاکستان مومنٹ کی جانب سے اور لیگل ریسرچ انسٹیوٹ آف پاکستان کے تعاون سے ایک روزہ کا سمینار، کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجتی کا اظہار

0 109

بلڈ پاکستان مومنٹ کی جانب سے اور لیگل ریسرچ انسٹیوٹ آف پاکستان کے تعاون
سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد ہوا جس میں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجتی کا اظہار کیا گیا
کشمیر کے اندر ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیاں حد سے تجاوز کر گئی ھیں۔ ہندوستان کے اس منفی عمل سے کشمیر کی تحریک آزادی کو قوت بخشی ہے جسکے نتیجے میں کشمیر کی آزادی ممکن ہو گی
اقلیت کے رہنما ھارون سرب دیال نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ ہم کشمیر پر ھندوستان کی عمل داری کو غاصبانہ تصور کرتے ہیں اور اسکے خلاف ھیں
ممتاز فنکار اور سماجی رھنما عشرت عباس صاحب نے کہا کہ ھندوستانی حکومتوں کا ظلم کشمیریوں سے آزادی کی تڑپ نہیں چھین سکتے اور شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا
ممتاز دانشور،محقق،نقاد، قانون دان اور قومی وطن پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری جناب ھاشم رضا نے کہا کہ استصواب رائے کی اصطلاح کو بین الاقوامی تناظر میں سمجھنا ھو گا اور ہمیں کشمیر میں قتل عام کو انٹرنیشنل کورٹ اف کریمنل جسٹس میں چیلنج کرنا ھو گا
تحریک کے رہنما امیر معظم بٹ صاحب نے اپنے خطاب میں ملک اور ریاست کی حیثیت سے ہمارا نقطہ نظر واضح ھے جو کہ یہ ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر بنے گا پاکستان۔اخر میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ قوم کو اجتماعی اور انفرادی سطح پر ممکنہ حد تک ہندوستان کے شہریوں سے رابطہ کرتے ہوئے کام لینا ہو گا،جو قومیں ہندوستان کے اندد مودی سرکار کی کشمیر پالیسی کو غیر آئینی اقدام قرار دیتی ہے،ان کے ساتھ ہم آہنگی کے ماحول کو بہتر بنایا جاسکے اور اسی طرح جو زبان RSS اور شیو سینا بولتی ہے انکا محاصبہ اسی طرح کی قوتوں کو انکے ساتھ کرنا چاہیے اور اسی طرح سے آئین،قانون اور بین الاقوامی نظم کے تحت ہر سطح پر مسئلہ کشمیر پر بحث تشکیل دی جائے تاکہ حتمی نتیجہ پاکستان حاصل کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کو ممکن بنایا جاسکے

Facebook Comments