ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کی کمی

0 110

سرگودھا(صباح نیوز) :دس دن کے دوران سرگودھا اور گردونواح میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
10 دن قبل ایل پی جی قیمت 190 روپے فی کلو تھی جو کم ہوکر 140 روپے کلو تک آگئی ہے ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے پر قیمت مزید کم ہوگی
تاہم نواحی کالونیوں میں ایل پی جی کی قیمت 150 روپے سے 155 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ شہر بھر میں دکاندار 140 روپے کلو میں ایل پی جی فروخت کررہے ہیں۔

Facebook Comments