ایشین روڈ سائیکلینگ چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائل

0 156

اسلام آباد(اقراء لیاقت) ایشین روڈ سائیکلینگ چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائل 2فروری صبح 9 بجے کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سے ہوں گے. پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کو بتایا کہ ایشین روڈ سائیکلینگ چیمپین شپ 25سے30مارچ تک ملایشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی مرد اور خواتین کی ٹیم شرکت کرے گی. انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ایونٹ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لیے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے ٹرالز 2فرور ی کو صبح 9 بجے اسلام آباد میں لیں گے جس کے لیے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی ہیں جس میں نثار احمد؛ ہارون جنرل اور نزاکت علی شامل ہیں. جو ٹرالز میں کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے. انہوں نے کہا کہ ٹرالز میں چاروں صوبوں اور تمام ڈیپارٹمنٹ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں مدعو کیا گیا ہے جس میں سے پہلے مرحلے میں 10باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا اس کے بعد انہی کھلاڑیوں کاتربیتی کمپ لگایا جائے گا جس کے بعد ایونٹ کے لئیے 5 مردکھلاڑیوں اور دو خواتیں کھلاڑی پر مشتمل حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا.

Facebook Comments