ہم اعلان پختون قامی جرگہ 10مارچ بروز منگل صبح دس بجے باچاخان مرکز پشاور میں ہوگا

پختون قامی جرگہ کی صدارت اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان کریں گے

0 116

پشاور(جنرل رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی جانب سے نوشہرہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران اعلان کردہ`جس میں تمام پختون رہنما اورمختلف شعبہ جات سے پختون نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ اس بات کا فیصلہ اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین ،صوبائی صدر ایمل ولی خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے شرکت کی۔اجلاس میں اے این پی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے صدور سے بھی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی کا کہنا تھا کہ ”پختون قامی جرگہ” ایک تاریخی جرگہ ہوگا جس میں پختونوں کو درپیش تمام مشکلات اور مسائل پر تفصیلی بحث اور جرگہ کیا جائیگا۔ جرگے میں شریک تمام ممبران کی تجاویز اور آراء کے نتیجے میں پختونوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا۔امیرحیدرخان ہوتی کا کہنا تھا کہ پختونوں کو درپیش مشکلات اور مسائل متفقہ طور پر حل کرنیکی ضرورت ہے۔ پختون مزید مشکلات اور مسائل برداشت نہیں کرسکتے۔ پختون قومی جرگہ کے دوررس نتائج ہوں گے اور یہ تاریخی جرگہ پختونوں کے مشکلات اور مسائل کیلئے نیک شگون ہے۔واضح رہے کہ اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے 20جنوری کو نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی اور مرکزی جنر ل سیکرٹری میاں افتخارحسین کو جرگہ منعقد کرانے کی ذمہ داری دی تھی ۔

Facebook Comments