اکرام الدین کی ڈی جی نادرا خیبر پختون خواہ میر عالم خان کو ٹیلی فون

دونوں کے درمیان اووسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حوالے سے درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔

0 88

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی خبر رساں ادارہ گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی ڈی جی نادرا خیبر پختون خواہ میر عالم کو ٹیلی فون تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ڈی جی شناختی کارڈ خیبر پختون خواہ میر عالم خان کو ٹیلی فون کیا فون پر دونوں کے درمیان بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات پر بات چیت ہوئی چیف اکرام الدین نے ڈی جی شناختی کارڈ خیبر پختون خواہ میر عالم خان کو اووسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ اووسیز پاکستانیوں میں زیادہ تر لوگوں کو شناختی کارڈ بنوانے میں مشکل ہوتی ہے جب اووسیز پاکستانی شناختی کارڈ کیلئے بیرونی ممالک کے سفارتخانوں میں داخلہ کرتے ہے تو انکی ویریفیکشن پاکستان کو بجھوائی جاتی ہے پھر پاکستان میں ویریفیکشن کرنے میں زیادہ ٹائم لگتا ہے جس کی بنا پر اووسیز پاکستانی غم اور خوشی کے موقع پر ملک آنے سے قاصر ہوتے ہے اووسیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے حوالے سے درپیش مسائل پر توجہ دینا از حد ضروری ہے تا کہ بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کے مسائل بروقت حل ہو سکے اس موقع پر ڈی جی نادرا خیبر پختون خواہ میر عالم خان نے اووسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر چیف اکرام الدین نے ڈی جی نادرا خیبر پختون خواہ میر عالم خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Facebook Comments