اٹک میں کنوئیں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 6 افراد جاں بحق

0 118

اٹک: نواحی گاؤں بٹھو کی ڈھوک ملیار میں کنوئیں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سنجوال کینٹ کے نواحی گاؤں بٹھو کی ڈھوک ملیار میں کنوئیں کی صفائی کے دوران گیس بھرجانے سے 3 جواں سال سگے بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق  ہوگئے جن میں سے 5 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا، ریسکیو نے 6 نعشیں اور ایک شخص کو زندہ نکال لیا۔

گزشتہ روز محمد رحمت کے گھر کے صحن میں واقع کنوئیں میں صفائی کیلیے ایک شخص اترا ور بے ہوش ہوگیا اس کے بعد یکے بعد دیگرے 6 افراد اترے اور ان میں سے کوئی بھی باہر نہ نکلا۔

Facebook Comments