آج میں جوکچھ بھی ہوں جیسی بھی ہوں صرف اپنے شوہرکی وجہ سے ہوں، حرا مانی

0 135

حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراما انڈسٹری کی موجودہ دورکی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کامیاب ڈرامے ’’دو بول‘‘ کے بعد اب حرا مانی ایک اور سپر ہٹ ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردارادا کررہی ہیں جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
حرا مانی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی کامیابی کا سہرا مانی کے سرسجاتے ہوئے کہا کہ آج سے 11 سال پہلے جب میں ایک عام لڑکی تھی جس نے ایک مشہورشخص سے شادی کی تھی اورمانی کی بیوی کے نام سے جانی جاتی تھی، اس وقت مجھے ایک شو آفر ہوا جس نے مجھے خوفزدہ کردیا کہ میں یہ کربھی سکوں گی یا نہیں لیکن اس وقت مجھے مانی نے یہ یقین دلایا کہ حرا سب کچھ ہوسکتا ہے، مانی نے میرے اندر وہ اعتماد جگایا کہ ہاں میں کچھ ہوں۔جس کی وجہ سے اج میں اس مقام پر ہو۔

Facebook Comments