انسا نوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسا نوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق

دین اسلام نے خد مت ِ انسا نیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبا دت قرار دیا ہے

0 92

ایبٹ آبا(بیورو رپورٹ)۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے کہا ہے کہ انسا نوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسا نوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے لیکن دین اسلام نے خد مت ِ انسا نیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبا دت قرار دیا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے انسا نوں کو یکساں صلا حیتوںاور اوصاف سے نہیں نوازا بلکہ اُن کے درمیان فرق وتفا وت رکھا ہے اور یہی فرق و تفاوت اس کا ئنات رنگ وبو کا حسن و جما ل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد میں اپنےاعزاز میں الوداعی ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ضلع ایبٹ آباد کی عوام کی سماجی خدمات اور دکھی انسانیت کےان کے جذبات کے احترام کو سراہا گیا،تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار ،چیئرمین اداراہ تدریس القرآن ساجد اعوان،ضلعی چیئرمین زکوة کمیٹی طارق محمود، انجنئیرملک سلطان خان،ملک سعید ایڈووکیٹ ،سردار ذوق اختر ، کاشف ملک ، دلاور خان ، میجر عابد ، کوثر نقوی، ارشد سواتی، راجہ کاشف جنجوعہ، سعید الرحمن ایڈوکیٹ، سلیم سرحدی، زاہد میر کے علاوہ دیگر سماجی شخصیات بھی شریک تھیں ،اس موقع پر مختصر پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر کی ایبٹ آباد کے لئے خدمات کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر کی ادارہ کے ساتھ بالخصوص یتیم بچوں کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایبٹ آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان بچوں کی ذمہ داری کوسمجھا ذاتی اور سرکاری حیثیت میں بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں گہری دلچسپی لی ،ڈپٹی کمشنر عامر آفاق نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 14 ماہ خدمت کا موقعہ ملا جس کے دوران شہریوں کے علاوہ سماجی اداروں کے مسائل حل کرنے میں صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا آج الوداعی تقریبات میں شہریوں کی جانب سے جس محبت کا احساس کیا جارہا ہے وہ ان پر قرض ہے ملازمت میں تبادلہ تقرری ملازمت کا حصہ ہے جہاں بھی ہوا ادارہ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کا اعزاز سمجھوں گا۔

Facebook Comments