امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے، امریکا

0 125

عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق امریکا حکام نے خود کی ہیں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کی جانب سے بھی امریکی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہونے کا اعتراف کیا گیا،
تاہم ان کا کہنا تھا ‘اس حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔’
اس سے قبل امریکی صدر اور وزیرِ دفاع نے کہا تھا کہ اس واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور صرف تنصیبات کو نقصان پہنچا تھا۔
فوجی اتحاد کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے کئی کو احتیاط کی طور پر جرمنی منتقل کیا گیا ہے صحتیاب ہونے کے بعد یہ فوجی اپنی ڈیوٹی واپس اعراق میں سرانجام دے گی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘اعلیٰ حکام کی جانب سے تنبیہ کے بعد حملے کے وقت عین الاسد اڈے پر موجود ڈیڑھ ہزار فوجی حفاظتی بنکروں میں چلے گئے تھے۔جس کی وجہ سے جانی نقسان نہیں ہوا ہیں، تا ہم کئی فوجیوں کو سر پر چوٹ آئی۔ ان کا علاج کیا گیا اور فی الحال ان کا مزید معائنہ کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ جنرل سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت اور جواب میں ایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے تاہم اب اس میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

Facebook Comments