الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی ملک کی معروف کمپنی نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر گلبہار میں انٹرویو ٹیسٹ کے بعد340 طلباء کو منتخب کرکے پرکشش تنخواہوں پر ملازمتیں فراہم

0 121

پشاور (جنرل رپورٹ) الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی ملک کی معروف کمپنی نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر گلبہار میں انٹرویو ٹیسٹ کے بعد340 طلباء کو منتخب کرکے پرکشش تنخواہوں پر ملازمتیں فراہم کردیں تفصیل کے مطابق الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی ملک کی معروف کمپنی "ہائیر پاکستان” کی انتظامیہ نے جی ٹی وی سی گلبہار میں تین روزہ کیمپ لگایا اس دوران انہوں نے الیکٹریکل،الیکٹرانک اور فرج ائیر کنڈیشنگ کے موجودہ اور سابقہ طلباء کا انٹرویو ٹیسٹ لیااور340 طلباء کو منتخب قرار دیا جنہیں بعد ازاں ہفتہ کے روز خصوصی بسوں کے زریعے لاہور بھیج دیا گیا،ٹی وی سی کے جاب ریپلیسمنٹ آفیسر محمد فیاض علی وائیس پرنسپل اظہار الحق اور پرنسپل نصراللہ خان نے اس جاب میلے کا اہتمام کیا تھا جو کہ کامیابی سے ہم کنار ہوا واضح رہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے تعاون سےکوریا کے لئے منتخب نوجوانوں کو ٹی وی سی میں کورین لینگویج سکھائی جارہی ہے

Facebook Comments