افغان صدر کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے،فردوس عاشق

0 100

اسلام آباد(بیورو رپورٹ):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے،
کسی شرپسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے،
افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، افغان صدراشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے،افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے، آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے، کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے،
پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے،افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے ملکرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں، کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

Facebook Comments