اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے جج کو معطل کردیا

0 62

 اسلام آباد:   ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے بعداپنے دفاع میں فائرنگ کرنے والے  ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کو معطل کر دیا ہےہائی کورٹ کے رجسٹرار ساجد بلوچ نے جج کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی نے پی ٹی آئی کی ایم پی اے کے شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک مظلوم جج کی فریاد لے کر آئے ہیں۔  پولیس کو واقعہ کے بعد بیان قلمبند کرایا اور درخواست دی مگر پولیس ایف آئی آر درج کر کے قانون کے مطابق معاملے کی تفتیش نہیں کر رہی ہے۔

Facebook Comments