اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے اہم اقدامات۔

وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کی تمام زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرازڈ کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

0 128

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) کی ضلعی انتظامیہ نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے اہم اقدامات کر لیئے
وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کی تمام زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرازڈ کیا جا رہا ہے۔
شہر میں ریونیو افسران کی کمی پوری کرنے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے پہلی بار ایڈیشنل اسٹنٹ کلکٹرز تعینات کیئے جا رہے ہیں۔پٹواریوں کی کمی پوری کرنے کیلئے ملک میں پہلی بار بیچرل ڈگری ہولڈر پٹواری بھرتی کیئے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے ہر 4 سال بعد جمع بندی کو یقینی بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔قانون میں متعین ٹائم فریم میں جمع بندیوں سے قبضہ مافیا کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
ریکارڈ کمپیوٹرازڈ کرنے سے اسلام آباد کے شہریوں کو رجسٹری،انتقال اور فرد وصولی میں چند منٹ لگیں گے۔
ریونیو افسران اور پٹواریوں کی کمی پوری ہونے،جمع بندی وقت پر ہونے سے عوام کی مشکلات کم ہو گی۔
اس سال 70 کروڑ سے زائد کیپیٹل ویلیو ٹیکس(سی وی ٹی) وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ڈ
افسران کی کمی پوری ہونے اور ریکارڈ کی کمپیوٹرازیشن کے بعد اگلے سال 1 ارب روپے سے سی وی ٹی حاصل کیا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت کی تمام پرائیوٹ اور کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز کو 6 ماہ میں ریکارڈ کمپیوٹرازڈ سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ہاوسنگ سوسائیٹیز اور دیہی علاقوں کا ریکارڈ کمپیوٹرازڈ ہونے سے سی وی ٹی کی اصل ویلیو کا اندازہ لگایا جائے گا
چیف کمشنر اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم کے ویثرن کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

Facebook Comments