اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پرجنگی طیاروں سے بمباری

0 92

رفح(صباح نیوز) :اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پربمباری کی تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں مشرقی رفح کے مقام پر زرعی اراضی پرگولہ باری کی۔اسرائیلی فوج نے رفح میں الشوکہ کالونی میں دو میزائل گرائے تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری طرف اسرائیل نے گذشتہ شام غزہ سے سرحد پار میزائل داغے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔رات گئے اسرائیلی فوج نے وسطی خزہ میں خان یونس کے مقام پر مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Facebook Comments