اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ پر اسپیکر قومی اسمبلی کا رد عمل۔

0 97

اسلام اباد(بیورو رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دے دیا۔
ملک ابھی معاشی بحران سے پوری طرح نہیں نکلا، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وقت مناسب نہیں ہے،ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں وقت لگے گا،
وزیر اعظم پاکستان عمران کے وزن کے مطابق ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے،
وزیر اعظم کی مربوط معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی بحران سے نکل رہا ہے،
موجودہ وقت تنخواہوں میں اضافے سے ملکی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا،
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ تب کیا جائے جب ملکی خزانے اس بوجھ کو برداشت کر سکے، اسپیکر قومی اسمبلی۔

Facebook Comments