اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکرکام کریں گے، نو منتخب امریکی صدر

0 61

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔

ریاست ڈیلاوئیر کے شہر ولمنگٹن میں حامیوں سے خطاب میں امریکا کے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کو متحد کرنے کا وقت ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہی ملک کے لیے کام کیاجاسکتا ہے لہذا اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔

نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا، کورونا کی وباء خراب معیشت اور عوامی فلاح کے منصوبے ترجیحات ہیں جب کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم بنائی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments