احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پراجیکٹ کی انسٹی ٹیوشنل اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کا پہلا اجلاس

0 24

اسلام آباد(بیورو رپورٹ): احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پراجیکٹ کی انسٹی ٹیوشنل اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) ، راولپنڈی میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کا مقصد ان طلباءکے نام تجویز کرنا تھا جنھوں نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت وظیفے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔ اس اجلاس میں طلباءکی معاشی ضروریات کا جائزہ لیا گیا اور ان طلباءکے نام شارٹ لسٹ کیے گئے جو کہ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے معیار پر پورا اترتے تھے۔ کمیٹی نے جمع شدہ ایک سو درخواستوں میں سے 24طلباءکے نام اس وظیفہ کے لیے تجویز کیے ہیں ۔ ان طلباءمیں 12مرد طلباءہیں جبکہ 12خواتین طلباءشامل ہیں ۔ یہ طلباءمختلف چار سالہ اور پانچ سالہ پروگراموں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے جس کا مقصد ایسے طلباءکو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ۔ اس پراجیکٹ کا مقصد مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہے تاکہ نوجوان ٹیکنالوجی کے میدان میں ہنر مند ہوسکیں ۔اس پراجیکٹ کے تحت چار سالہ اور پانچ سالہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے کم آمدن والے گھرانوں کے طلباءکو مالی معاونت فراہم کرنا ہے ۔ اس وظیفہ کے لیے وہ تمام طلباءاہل تھے جو کہ سرکاری جامعات میں انڈر گریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں اور ان کا تعلق کم آمدن والے گھرانے سے ہو ۔ اس وظیفے کی سلیکشن کے لیے مالی معاونت کی ضرورت اور میرٹ اہلیت کا معیار ہے ۔ اس وظیفہ میں طلباءکو ٹیوشن فیس اور رہنے سہنے کی مد میں رقم فراہم کی جاتی ہے۔ پچاس فیصد وظائف خواتین طلباءکو دیے جائیں گے جبکہ خصوصی ضروریات کے حامل اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباءکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 132,198درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں ۔ اس پراجیکٹ کے تحت رواں مالی سال میں پچاس ہزار مستحق طلباءکو وظائف دیے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments