احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔

0 43

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے اور بڑے کرپٹ لوگ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی ہے، احتساب، شفافیت اور اصلاحات سب سے بڑی ترجیحات ہیں احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی ہے، احتساب، شفافیت اور اصلاحات سب سے بڑی ترجیحات ہیں، احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے،گفتگو، بڑے کرپٹ لوگ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔ بابراعوان نے کہا کہ احتساب اور ریفارمز کا ایجنڈا حکومت کی درست سمت کا تعین ہے، حالات میں بہتری کے ثمرات جلد عام عوام تک پہنچ سکیں گے۔

Facebook Comments