آسٹریلیا، کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 100 ہوگئی

0 180

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد تین ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے منگل بتایا کہ آسٹریلیا میں 3ہلاکتوں سمیت 100مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جوکہ پیر کے 80 مصدقہ مریضوں کی نسبت بڑھ گئی ہے۔ان 100 مریضوں میں سے 22مریضوں کے وائرس سے صحت یاب ہونے کی اطلاعات ہیں۔54مریض نیو ساتھ ویلز(این ایس ڈبلیو)میں ہیں جو کہ کسی بھی دوسری ریاست کی نسبت 4گنا زیادہ ہیں۔دی گارڈین کے مطابق وزیرصحت گریگ ہنٹ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وائرس پر قابو پانے کا عمل ابھی تک معاشرے کی ایک بہت بڑی کوشش رہی ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اب ہم ایسی صورتحال میں داخل ہورہے ہیں جہاں پر زیادہ رابطہ کار ہوں گے اور زیادہ لوگ متاثر ہوں گے۔چیف میڈیکل آفیسر برینڈن مرفی نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آسٹریلیا میں بھی اٹلی کی طرز پر ایک بڑا قرنطینہ قائم کیا جائے گا تو اس کے جواب میں مرفی نے کہاکہ میرے خیال میں ہمیں چھوٹی سطح پر برادریوں میں وائرس کے انتقال کے دوران بڑے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے۔اگر برادریوں میں وائرس کا مزید انتقال ہوتا تو ہم عوامی اجتماع، اسکولوں اور اس طرح کے دیگر اقدامات اٹھانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کرتے۔

Facebook Comments