آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل خوش آمدید

0 232

اسلام آباد(اقراءلیاقت )آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل خوش آمدید،پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ، ڈاکٹر جیفری شا نے آج پاکستان نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم سے کراچی میں ملاقات کی اور آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جمعہ ۲۱ فروری سے ،موجودہ چیمپئن آسٹریلیا چھ شہروں میں ۱۰ ٹیموں اور ۲۳ میچوں کی میزبانی کرے گا۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا ، "آج پاکستان نیشنل ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ میری خواہش ہے کہ ٹیم کا آسٹریلیا میں قیام عمدہ رہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا پرتپاک آسٹریلوی استقبال کیا جائے گا۔ اور ہمیں یقین ہے ہم کچھ شاندار کرکٹ میچ دیکھیں گے۔”ہائی کمشنر شا نے کہا کہ آسٹریلیا میں خواتین کے کرکٹ کے لئے یہ ایک بڑا سال ہوگا۔ "آسٹریلیا کرکٹ کھیلنے والا پہلا ملک ہوگا جو انعام کی رقم میں صنفی فرق کو ختم کردے گا۔ اس سال کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ، کرکٹ آسٹریلیا جیتنے والی خواتین کی ٹیم کے لئے انعامی رقم کو ان کے مردوں کی ٹیم کے برابر کردے گا ،” ڈاکٹر شا نے کہا۔ہائی کمشنر نے پاکستان سے آنے والے شائقین اور زائرین کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ‘# فل دی ایم سی جی’ مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی۔انہوں نے مزید کہا ، "ہم ورلڈ کپ کا فائنل میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ (ایم سی جی) میں کر رہے ہیں ، جو دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ اس اقدام کے زریعے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم خواتین کے کھیلوں میں سب سے زیادہ تماشائیوں کا ریکارڈ قائم کریں۔”خواتین کے کھیلوں میں تماشائیوں کا موجودہ ریکارڈ ۹۰،۱۷۵ ہے ، جو امریکہ میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ ۱۹۹۹ کے فائنل میں قائم کیا تھا۔ "ہمارا مقصد اس رکارڈ کو توڑنا ہے،” انہوں نے کہا۔تقریب میں موجود ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے منتخب ہونے والے کھلاڑی ، پاکستان قومی خواتین ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی چیئر اروج ممتاز ، ٹیم کے کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر ممبران موجود تھے۔ پاکستانی ٹیم ۳۱ جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ۲۶ فروری کو مانوکا اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گی۔ __

Facebook Comments