آج ڈسٹرکٹ خیبر جمرود میں پیام خیبر ٹی وی اور روزنامہ کا سالگرہ منایا گیا

0 180

آج ڈسٹرکٹ خیبر جمرود میں پیام خیبر ٹی وی اور روزنامہ کا سالگرہ منایا گیا جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے ممبر ایم پی اے پی کے 105 الحاج شفیق شیر آفریدی نے خصوصی شرکت کی اور مہمان خصوصی بھی رہے
تفصیلات کے مطابق آج جمرود ضلع خیبر میں پیام خیبر ٹی وی اینڈ روزنامہ پیام خیبر کا سالگرہ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی کے علاوہ معروف تجزیہ نگار کاشف کو کی خیل سفیر بلدیات ضلع خیبر ڈاکٹر امانت علی آفریدی پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیدار عرفان اللہ آفریدی، قاصد علی آفریدی ،خاندان آفریدی نے سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
اس موقع پر مقررین نے پیام خیبر کے خدمات کو سراہا اور کہا کے پیام خیبر قبائلی اضلاع کیلئے مثبت اقدامات اٹھا رہے ہیں اور صحیح طریقے سے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آپنے علاقے کی ترقی کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھایا ہے اور بہت جلد قبائلی اضلاع کو دوسرے اضلاع کے طرح ترقی سے آراستہ کریں گے
سالگرہ کے موقع پر ایم پی اے پی کے 105 الحاج شفیق شیر آفریدی نے سالگرہ کاکیک بھی کاٹا اور کہا کے پیام خیبر نے بہت کم عرصے میں صحافتی میدان میں کامیابی حاصل کی انہوں نے مزید کہا کہ پیام خیبر صرف صحافتی نہیں بلکہ یہ ایک خدمتی ادارہ بھی ہے
ایم پی اے پی کے 105 الحاج شفیق شیر آفریدی نے ایک معذور شخص شہزادہ کیلئے بھی دس ہزار روپے کا اعلان کیا

Facebook Comments