آئی جی سندھ کی تعیناتی ۔مشتاق مہرکےنام پراتفاق

0 136

کراچی(صباح نیوز): آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اورسندھ حکومت میں مشتاق مہر کے نام پراتفاق ہوگیا، آئندہ24گھنٹے میں آئی جی کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیاجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی تعیناتی پروفاق اورسندھ حکومت میں معاملات طے پا گئے ، مشتاق مہرکوآئی جی سندھ لگانے پروفاق اورسندھ حکومت میں اتفاق ہوگیا ہے۔
یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتحادیوں کی مخالفت کے باعث معاملہ موخرکردیا گیا تھا اور اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔

Facebook Comments